کراچی: سکھر کے علاقے سنگرار سے مبینہ اغوا بچی پریا کماری کے والدین سے صوبائی وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار نے دھرنے میں آکر مذاکرات کیے۔
معصوم پریا کماری کے والد اور والدہ نے صوبائی وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجارسے کہا کہ تین سال گزرجانے کے باوجود ہماری بچی ہمیں نہیں مل سکی، کب تک آسرے اور دلاسے دیتے رہیں گے، ہمیں ہماری بچی چاہیے۔
صوبائی وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں،انشاء اللہ پریا کماری جلد آپ کو دلائی جائے گی، آپ دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں
دوراں مذاکرات صوبائی وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ جے آئی ٹی کو بلاکر ان سے معلوم کرینگے کہ معاملا کہاں تک پہنچا ہے۔
پریا کماری کے والدین کو پیر کے دن پھر ملاقات رکھی گئی جہاں انہیں جے آئی ٹی سے ملنے والی معلومات کے بارے میں بتایا جائے گا۔
https:/latest-news/13225/

