کراچی: سکھر کے علاقے سرنگرار سے تین سال قبل مبینہ اغوا ہونے والے معصوم پریا کماری کی بازیابی کیلئے کل کراچی میں تین تلوار پر دھرنا دیا جائے گا۔
اس حوالے سے پریا کماری کی والدہ اپنے وڈیو پیغام میں سندھ کے شعور کو احتجاج میں بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کردی ہے۔
والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے جانب سے 10 محرم پر پریا کو بازیاب کرانے کی خاطری کرائی گئی تھی تاہم اسے بازیاب نہیں کریا گیا۔
پریا کماری کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس آسرے پر آسرہ دے رہی ہے مگر بیٹی کو بازیاب نہیں کروا رہی۔ سندھ کا شعور کل احتجاج میں شامل ہوکر ہمارا ساتھ دے۔
https:/latest-news/10227/

