متحدہ عرب امارات کے نائب صدر دبئی کے حکمرامن شیخ محمد بن راش المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی
شیخہ مہرہ نے سماجی ویب رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف رہتے ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔
شیخہ مہرہ نے پوسٹ میں تین بار لکھا کے میں آپ کو طلاق دیتی ہون، میں آپ کو طلاق دیتی ہون، میں آپ کو طلاق دیتی ہون۔ اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی۔
دبئی کی شہزادی کی طلاق کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

