ہر وہ اقدام کریں گے جو عوام کی بھلائی کے لیے ہو: حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہےکہ ہم عوامی خدمت کے لیے ہر وہ اقدام کریں گے جو عوام کی بھلائی کے لیے ہو اور میری ہر ممکن کوشش ہے کہ اپنے ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بناسکوں اس وقت ہم پر محرم الحرام کے ساتھ ساتھ برسات سے درپیش مسائل کا بھی سامنا ہے مگر کام کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم کبھی اپنی عوام کی فلاح کے کاموں سے غافل نہیں ہو سکتے حالانکہ دوسرے ادارے ہمارے کاموں سے خفا ہو رہے ہیں اور ہر وہ ہر با ازما رہے ہیں جس سے ہمیں ناکام کیا جا سکے مگر نیک نیتی اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کے لیے ہر ناممکن کام بھی اسان ہو جاتا ہے

سرجانی میں جاری روڈ کے کام کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ یہ مثال اج اپ سب کے سامنے ہے کہ سرجانی ٹاؤن جیسی بڑی ابادی جو ہمارے ٹاؤن کا حصہ ہے یہ جتنی بڑی ابادی ہے اتنے ہی بڑے مسائل بھی ہیں مگر الحمدللہ اس ایک سال میں کافی حد تک ان مسائل پر قابو پا چکے ہیں اسٹریٹ لائٹ کے مسائل ہوں سیوریج سسٹم کی بحالی صفائی ستھرائی کے دیگر امور و ہر شعبے میں ٹاؤن کے افسران و عملہ مصروف عمل نظر اتے ہیں وہیں جو کام ہمارا نہیں ہے جیسے سرجانی کے ڈی اے افس سے پاور ہاؤس تک جو روڈ بہت عرصے سے تباہالی کا شکار ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں ہم نے اس مسئلے پر بہت سے خطوط متعلقہ اداروں کو لکھے مگر ہماری تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی بالاخر اپنی عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز کی کمی کے باوجود ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت اس پورے روڈ پر استرکاری کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر دن اور رات نہ دیکھ  کر اس کو مکمل کروایا  اور یہ ثابت کر دکھایا کہ جب انسان کرنا چاہے تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔

میونسپل کمشنر آغا خلیق، ایگزیکٹو انجینیئر حسن شیخ، وائس چیئرمین رانا عارف قادر بروہی ایکسین سمیع بروہی و دیگر بھی موجود تھے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں