کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس انچولی روڈ بلاک 19 سے برآمد ہونے والے جلوسوں سے قبل جلوس کی گزرگاہوں پر کئے جانے والے انتطامات اورکیمپ کا معائینہ اور تکمیل شدہ کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے لگائے گئے مرکزی کیمپ میں عزاداران کے لیے میڈیکل کیمپ کی سہولیات بھی موجود ہیں کیمپ میں جلوس میں آنے والے عزاداران کے لیے ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات بھی پیش کیا جائے گا اس کیساتھ امام بارگاہوں،جلوس کی گذرگاہوں کے علاوہ سڑکوں،شاہراہوں، کے اطراف بلدیاتی وسائل جس میں پیوند کاری،اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ودرستگی،تزین وآرائش جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہونے والے کاموں کو قبل از وقت مکمل کر لیا گیا ہے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت کے مطابق اراکین کو نسل و افسران نے جلوس اور امام بارگاہوں کی منتظمین سے محرم الحرام سے قبل ہی ملاقاتوں کا سلسلہ کیا ہوا تھا اور تمام بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے عمل کو تیز ی سے مکمل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر غورخوص کیا گیا متعلقہ افسران کی مشاورت سے روزمرہ کے کاموں کے علاوہ بلخوص محرم الحرام کے حوالہ سے جلوس کی گذرگاہوں،امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رہا اندورنی گلیوں،محلوں میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کا عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے اس موقع پر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور کارکردگی کو مذید بہتر کرنے کی ہدایت کی دوران تعطیلات بلدیاتی وسائل کی فراہمی میں مصروف افسران وعملہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انکے ہمرا ہ یو سی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ یو سی 3 کے چیئرمین آفاق بیگ،ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی،ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف۔x eایم این ای محمد یاور اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

