چوہدری پرویز الہٰی کے گھرپرچہاپا، پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ دی

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس کے ہمراہ لیڈیز پولیس بھی موجود ہے۔

پولیس نے پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے باہر ظہور الہٰی روڈ کو بند کر دیا۔محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کی پولیس کے ہمراہ چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پہنچی۔

پرویز الہٰی کے وکیل نادر دوگل کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں پرویز الہٰی کے گھر آئی ہے، پرویز الہٰی اس کیس میں 6 مئی تک ضمانت پر ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں