پاکستان میں کٹھل یا جیک فروٹ کی پہلی کاشت کا اعزاز سندھ نے حاصل کرلیا ہے جو کہ سندھ کے کی زراعت میں ایک اہم اقدام ہے۔
پہلے صرف ملائشیا، فلپائن، بنگلہ دیش جیسے ممالک میں جیک فروٹ اگایا جاتا تھا
کٹھل یا جیک فروٹ کا سندھ میں اگایا جانا مقامی کاشتکاری میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔
سندھ میں ٹنڈو جام اور ٹنڈو الہ یار کٹھل یا جیک فروٹ اگایا جاتا ہے،کاشتکار پھل کے پودے سے پائیدار اقتصادی مواقع کی توقع کرتے ہیں۔
مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ایک درخت ایک لاکھ روپے سے زائد رقم کا پھل دیتا ہے،اگر ایکڑ کے حوالے سے حساب کریں تو 40 لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔