کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی برہانی محل میں داودی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات بھی کی۔
سیدنا مفضل سیف الدین کے صاحبزادے شاہ زادہ حسین برہان الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا سیدنا مفضل سیف الدین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،آپ کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔آپ سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔داودی بوہرہ برادری امن پسند اور محبت کرنے والی کمیونٹی ہے۔
سیدنا مفضل سیف الدین نے داودی بوہرہ کمیونٹی سے متعلق امور کے فوری حل پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور خوبصورت چادر اور تبرکات کا تحفہ دیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا آیت اللہ عقیل الغربی اور سابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے ملاقات
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہ شہیدان امام بارگاہ پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین ہیں۔وفاق محرم الحرام میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔
مولانا آیت اللہ عقیل الغربی اور مقبول باقر نے امن عامہ کے بہترین انتظامات پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

