لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان بیان میں کہا کہ، یے SMBBMU کے لیے اعزاز کی بات ہے ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر میر حسن کھوسو نے انڈونیشیا کی یونیورسٹی آف ایرلنگا میں مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی اور انکے ساتھ ، اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت ، یونیورسٹی کی طلبہ پر مبنی تین رکنی وفد بھی شامل ہے.
اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت ، یونیورسٹی کی طلبہ پر مبنی تین رکنی وفد ڈاکٹر شوٍ کمار ، ڈاکٹر میر ھزار خان اور ڈاکٹر گوتم چاولا نے ڈاریکٹر اورک ڈاکٹر میر حسن کھوسو کی سربراہی میں انڈونیشیا کی یونیورسٹی آف ایرلنگا میں کانفرنس میں شرکت کی ، جہاں ڈاکٹر میر حسن کھوسو نے اینٹی ایجننگ کے موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا ، کانفرنس میں ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عتیقہ بہاریں اور جاپان کے مایا ناز ڈاکٹر یوشیاکی تاکیا نے بھی تحقیقی پیپرز پیش کیے ،
یونیورسٹی آف ایرلنگا انڈونیشیا کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نی نیومن پسپاننگسہ نے SMBBMU کے وفد کا خیر مقدم کیا اور ان کے سیکھنے کے عزم کو سراہا اور خاص طور پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی بین الاقوامی تعیلمی تبادلوں کی لگن کی تعریف کی ۔
اپنے تعلیمی دورے کے دوران SMBB میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے وفد اپنے ہم منصبوں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں بھی کیں.

