200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے اضافی ٹیکس لینے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پرو ٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا تھا جسے واپس لینے کی منظوری دے دی گئی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر وفاقی کابینہ نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے فی یونٹ کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی سمری منظور کرلی ہے

حکومتی فیصلے کے تحت رواں سال جولائی تا ستمبر کیلے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو رلیف دیا جائے گا ان سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی

ماہانہ 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فی یونٹ 3.95 روپے، 51 سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین سے 7.74 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین سے 10.06 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائینگے۔ فیصلے سے 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں