کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ نے فٹبال میچ پاکستان سوکر لیگ کے اختتامی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس فٹبال میچ میں گڈاپ سولجر بمقابلہ گلبرگہ رائلز درمیان ہوا اس فائنل میچ میں ٹیم گڈاپ سولجر ٹیم نے 1_4سے جیت کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے فاتح گڈاپ سولجر ٹیم کو ۔2 لاکھ روپے انعام سے بھی نوازا
چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز نے کہا کہ گڈاپ شہر کی حدود میں کھیلوں کے مختلف پروگرام ہوتے ہیں۔ اس کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے، میری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوان بھی کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے آگے آئیں تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوان تندرست اور فٹ رہیں، فٹبال نے عالمی شہرت حاصل کی ہے اس کی جڑیں اندر کی گہرائیوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ سندھ کا ثقافتی ورثہ، گڈاپ بستی سندھ کی قدیم بستیوں میں سے ایک ہے، گڈاپ شہر کھیلوں کی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے،
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کلچر اینڈ اسپورٹس علاقائی معززین ارشد بلوچ ۔عرفان بلوچ ۔اسطین بلوچ ۔امین بلوچ اور دیگر موجود تھے