کراچی: محکمہ موسمیات نے گرمی کے مارے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 8 اور 9 جولائی کو آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
آج رات سے سندھ میں مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کا بھی امکان ہے، اس کے زیراثر 7 اور 8 جولائی کو گھوٹکی، سکھر، شکارپور، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکم موسمیات کی جانب سے لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ، نوشہروفیروز، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور ٹھٹہ میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کراچی اور سجاول میں 8 اور 9 جولائی سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

