نیو کراچی ٹاؤن کا 3 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ روپے بجٹ پیش

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن  نیو کراچی کی جانب سے بجٹ 2024-25 پیش کیا گیا، ترقیاتی کام اور ایجوکیشن ترجیحات میں شامل

کراچی:چئیرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف نے بجٹ کے حوالے سے پریس بریفنگ میں بتایا کہ نیو کرچی ٹاون کا 3ارب چارکروڑ 41لاکھ 582ہزار روپے کا بجٹ منظور کی گئی ہے۔

ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر ترجیح ہے ،ٹاؤن کے 12پارکوں کی بحالی پر کام جاری ہے،14اگست تک پارکوں کی بحالی کا کام مکمل کرلیا جائے گا،نیوکراچی میں بلدیاتی اسکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ سندھ حکومت 10 ارب روپے کی گرانٹ دے۔بجٹ میں انتظامی اخراجات کو کم اور ترقیاتی امور کو زیادہ ترجیح دی ہے۔

ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیوکراچی میں بلدیاتی اسکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں ،پورے نیو کراچی ٹاون میں صرف ایک سرکاری ڈسپینسری ہے ،مزید ڈسپینسیریز بنائیں گے تاکہ غریب طبقے کو استفادہ ہوسکے ،ٹاون کی بنیاد پر آی ٹی پروگرام کا انعقاد کرنے کا منصوبہ بھی مرتب کیا جائے گا

چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ نور الاسلام پارک میں بڑی تعداد میں خواتین تفریح کی غرض سے آتی ہیں،نیو کراچی میں واٹر پاک تزئین نو کے بعد افتتاح کردیا ہے ،مزید واٹر پاک کی تعمیر کے لئے پلاننگ کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں  کے لئے کھیلوں کا فروغ ترجیح ہے ،کھیل کے میدان منشیات کے عادی لوگوں  کے اڈے بنے ہوئے ہیں

چئیرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف کا کہنا تھا کہ نیو کراچی ٹاون میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی جاتی ہے ،تین یو سیز میں 15 دن بعد پانی دیا جاتا ہے ،پہلے 5PSI ہانی مل رہا تھا اب صرف 2PSIپانی مل رہا ہے ،نیو کراچی ٹاون کو 10PSI پانی فراہم کیا جائے ،نیو کراچی کی ہر یوسی میں 100 پانی لیکیج ہیں ،واٹر بورڈ پانی کی لیکیج کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے ،نیو کراچی کے بیشتر علاقوں میں 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ،پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا اختیار دیا جائے ،16 ہزار بل جاری کئے جاتے ہیں جبکہ صرف 1100 سے بل جمع ہوتے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں 48 ہزار صارفین ہیں ،سندھ حکومت نیوکراچی ٹاون کو ایڈیشنل گرانٹ جاری کرے،بلدیاتی اداروں کو ایک محکمہ کے تحت ہونا چاہئے،نیوکراچی ٹاون کا انفراسٹرکچر تباہ ہے سندھ حکومت 10 ارب روپے کی گرانٹ دے۔بجٹ میں انتظامی اخراجات کو کم اور ترقیاتی امور کو زیادہ ترجیح دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں