کراچی: پکنک پر جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے
ماڑی پور کے قریب تیز بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے
ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور دو خواتین سمیت 7 افراد شامل ہیں
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔

