سی او ڈی فلٹر پلانٹ واٹر بورڈ اور مرکزی ہیڈ آفس سوک سینٹر واٹر بورڈ کا باضابطہ افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ملازمین کے طبی مسائل فوری حل کرنے میں ذاتی دلچسپی کے سلسلے میں ایک اور آچھا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملازمین کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے قائم ہونے والے مرکزی دفتر شعبہ صحت سی او ڈی فلٹر پلانٹ واٹر بورڈ اور مرکزی ہیڈ آفس سوک سینٹر واٹر بورڈ کا تزئین و آرائش کا باضابطہ افتتاح کردیا،

 افتتاحی تقریب میں سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان، محمد ثاقب، سید عمران زیدی، ساجد نظام، انتخاب راجپوت، سکندر زرداری، جمیل انصاری، ندیم احمد کرمانی، سردار شاہ، سجاد شاہ، سید عامر وقار، عامر رشید، ارشاد خان سمیت واٹر بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین بڑی تعداد میں شریک تھے، افتتاحی تقریب کے موقع پر سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ نے پرچم کشائی کرکے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی کیلئے دعا بھی مانگی،

 اس موقع پر سی بی ای چیئرمین ارشاد خان نے واٹر بورڈ انتظامیہ کے اچھے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سی بی ای کی جانب سے ادارے سمیت ملازمین کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کرنے پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے مرکزی دفتر شعبہ صحت کا افتتاح کرنے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور ڈی ایم ڈی فنانس سید عمران زیدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اب واٹر بورڈ کی جو مزید آمدنی آئیگی وہ صرف ملازمین کی بہتری پر خرچ کی جائے گی، انہوں نے سی بی ای سمیت تمام ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کو درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ واٹر بورڈ کے دفاتر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات اور صحت مند ماحول فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے فلاح و بہبود اور مزید بہتری کیلئے اچھے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ بھی دیے جائیں گے تاکہ ملازمین کو بروقت علاج و معالجے کی بہتر سہولت مہیا ہوسکے،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں