کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے 2024-25 کا دو ارب 18 کروڑ 18 لاکھ 22 ہزار 7 روپے بجیٹ پیش کردیا۔ ملازمین کی تنخواہ ایک ارب 98 لاکھ34ہزار6سو75 روپے مصارف سائر 26 کروڑ 84 لاکھ 25 ہزار روپے مصارف مرمت و درستگی 20 کروڑ 60 لاکھ روپے ترقیاتی مصارف 65 کروڑ 25 لاکھ روپے مشینری اور گاڑیوں کے لیے سرمایہ کی ترقی 4 کروڑ 50 لاکھ روپے سر پلس کلوزنگ بیلنس 62 ہزار3سو32روپے اس کا تفصیلی جائزہ لیں تو سال2024/25 میں متوقع محاصل کی تفصیل کچھ یوں ہے حکومت سندھ کی جانب سے دیا جانے والا ozt شیئر ایک ارب 55 کروڑ 53 لاکھ 15 ہزار روپے ozt کے بقایا جات چھ کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ایکسائز 20 کروڑ بیٹرمنٹ ٹیکس ایک لاکھ روپے گورنمنٹ گرانٹ 10 کروڑ روپے پینشن فنڈز 2 کروڑ روپے جن کا کل میزان ایک ارب 95 کروڑ 82 لاکھ 17 ہزار 7روپے اور اپنے ذرائع سے متوقع امدن محکمہ اکاؤنٹس 10 لاکھ روپے محکمہ محصولات 28 لاکھ 5 ہزار روپے محکمہ انجینئرنگ 4کروڑ 55 لاکھ روپے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ 1کروڑ 35 لاکھ روپے محکمہ میڈیکل 8 لاکھ روپے جن کا کل میزان چھ کروڑ 36 لاکھ 5 ہزار روپے ہے واجبات کی ادائیگی حکومت سندھ کے فنڈ کے مطابق ڈی ایم سی ویسٹ ڈیفکٹ 7 کروڑ روپے ضلع کونسل کراچی ڈیفنکٹ 3 کروڑ روپے ان سب کا کل میزان 2 ارب 18 کروڑ 18 لاکھ 22ہزار 7 روپے ہے
چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اس سے مناسب بجٹ بنانا ممکن نہیں تھا کوشش کی ہے کہ جاری ترقیاتی امور کے ساتھ نئے پروجیکٹ بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں خدمت کا یہ سفر بالکل اسہی انداز میں جاری رہے گا جو ہماری ماضی کی روایت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا اکاؤنٹ افسر فیض محمد چنا بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق چیئرمین نے دو ارب 18 کروڑ 18 لاکھ 22 ہزار 7 روپے کا بجٹ کونسل میں پیش کر دیا جس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے
حاجی نواز علی بروہی کا مزید کہنا تھا کہ جیسی تفصیل ہم نے دی ہے ایسا بہت کم ادارے کرتے ہیں کیونکہ ہمیں عوام کی خدمت کرنا ہے اس لیے ہر چیز سے ان کو باخبر رکھتے ہیں جبھی اس کا جائزہ تفصیلی طور پہ لیا گیا نئے ترقییاتی کاموں میں ہم سڑکوں گلیوں فٹ پاتھوں کی سی سی فلورنگ کرنے کے ساتھ سیوریج فراہمی اب کی اسکیم پر کام کریں گے اس کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور اس کےحوالے سے نئی مشینری خریدی جائے گی جبکہ محکمہ صحت و صفائی کو بھی فعال بنانے کے لیے نئے الات خریدے جائیں گے پارکس اور کھیلنے کے میدانوں کو پھر سے اباد کریں گے ناگہانی افت کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے ملازمین کو حج کی سعادت ۔مالی معاونت ۔علاج معالجہ کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے اقلیتیوں کے مذہبی پروگرام کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے اس بجٹ میں ہر لمحہ مشاورت کا عمل جاری رہا جس میں اراکین کونسل انتظامیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا دو روز قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میری ملاقات ہوئی جس میں میں نے ان کو منگھو پیر ٹاؤن کے مسائل سے اگاہ کیا انہوں نے ان کو حل کرانے کا وعدہ کیا ہے ہم پرامید ہیں پارٹی چیئرمین اور نئے بجٹ کی بدولت ہماری حدود میں مثالی ترقی ائے گی
