کراچی :ملک کے معروف بلڈر تھارا گروپ نے کراچی میں بزنس لاؤنج آفس ٹاور کا افتتاح کردیا ہے۔
شہر قائد کی مین یونیورسٹی ورڈ پر تھارا گروپ کے جانب سے افتتاح تقریب رکھی گئی جس میں تھارا گروپ کے سی ای او عامر تھارا، احسان مراد، سھیل مراد، ریحان فاروق، چیئرمین آباد آصف سم سم، ایس آر کے ایڈورٹائیزمینٹ کے سی ای او شاہد رسول و دیگر نے شرکت کی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے تھارا گروپ کے سی ای او عامر تھارا کا کہنا تھا کہ یہ پہلے بار ہوا ہے کہ پراجکٹ مکمل ہونے کے بعد لاؤنجنگ ہو رہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر بزنس ٹاور کی اشد ضرورت تھی۔
عامر تھارا کا کہنا تھا کہا کہ بزنس لاؤنج آفس ٹاور دور جدید کی تمام تر سہولیات موجود ہیں، ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر کاسٹ مقرر کی گئی ہے اور اقساط کو بھی آسان بنایا گیا ہے
سھیل مراد نے بتایا کہ پراجیکٹ جدید ترین لفٹ، جمانزیم اور دیگر سہولیات سے مالامال پراجیکٹ میں ہم کیبل بھی عالمی اسٹینڈر کے مطابق استعمال کر ہے ہیں، لوگ آئیں اور فائدہ اٹھائیں۔
چیئرمین آباد آصف سم سم نے کہا کہ عامر تھارا نے جو کام کیا ہے ہم اسے بہت سراہتے ہیں، کراچی میں بھروسے کی روایت ہے، لوگ پری لاؤنچجنگ میں پیسے دیکر جاتے ہیں۔
آصف سم سم نے کہا کہ حکومت جو آئے دن ٹیکس لگا رہی ہےاس کا نقصان بے گھر افراد کا ہوگا، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اگر کام ہوگا تو ٹیکس بھی ملے گا۔
ریحان فاروق کا کہنا تھا کہ ہم کوالٹی پے کبھی بھی کمپرومائیز نہیں کرتے اور نہ کرینگے، 12 منزلہ آفسزمیں تین فلوف پارکینگ ہے، موجودہ حالات کو نظر میں رکھ کر 5 فیصد پر بکنگ رکھی ہے، لوگ آئیں اور فائدہ اٹھائیں۔