کراچی میں عیادت کیلئے عباسی شہید اسپتال آنے والا شہری نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہوگیا
پولیس کے مطابق مقتول افضل اپنے کزن کے بیمار بیٹے کی عیادت کیلئے عباسی شہید اسپتال آیا تھا
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چائلڈ ایمرجنسی کی پارکنگ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم سمت سے آئی گولی اس کے سینے پر لگی، مقتول لیاقت آباد کا رہائشی تھا
دوسری جانب اسپتال کی پارکنگ میں موجود شہری کا کہنا ہے کہ افضل کو گولی لگنے سے پہلے اور گولی لگنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی آوازیں آ رہی تھیں

