
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر مسافر میں منکی پوکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں۔
سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت تمام صورتحال کو از خود مانیٹر کر رہا ہے، جناح اسپتال اور چانڈکا میڈیکل اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جا چکے ہیں۔