واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل حل کررہا ہے، سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے سینئر رہنما پی پی سید نجمی عالم کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا۔

 اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان، سکندری زرداری، محمد حنیف بلوچ، ندیم احمد کرمانی، آغا سعید، محمد اسلم اعوان، غلام محمد حب، تنویر شیخ سمیت دیگر افسران اور پی پی کے مختلف اضلاع کے رہنما بھی موجود تھے،

پی پی رہنما نے ملاقات کے دوران سی ای او واٹر بورڈ کو شھر بھر میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے پی پی رہنما کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ پی پی رہنما کی جانب سے پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں،

 ملاقات کے دوران پی پی رہنما سید نجمی عالم نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد، سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سمیت واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کو رمضان المبارک، یومِ حضرت علی علیہ السلام سمیت عیدالفطر کے موقع پر مؤثر انتظامات اور اچھی کارکردگی دکھانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ مستقبل میں بھی واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین اسی جذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمت سمیت ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، اس موقع سی ای او واٹر بورڈ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں