
تمام میڈیا مالکان اور رپورٹر کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گذشتہ چند روز سے ایک وڈیو متواتر چلائی جارہی ہے جس میں سٹرک کے بیج میں کنواں دیکھا یا جارہاہے اور کہا یہ جارہا ہے کہ یہ ضلع کونسل یا سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، ایسے کوئی پروجیکٹ کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں بلاوجہ ہماری شہرت کو خراب نہ کریں،یہ ایک پرائیوٹ زمین ہے جس پر رہا ئشی اسکیم کیلئے ترقیاتی کام مقامی بلڈر کروارہا ہے، ہم نے ادارے کی جانب سے آپ کو با خبر کردیا ہے اور ہمارے متعلقہ انجینئر کا واضع بیان بھی آپکو دے دیا گیا ہے اس کے بعد بھی اگر یہ سلسلہ بندنہیں ہوا تو ادارہ قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، جن اداروں نے اس کو بغیر تصدیق کے چلایا وہ براہ کرم اپنی اصلاح کرتے ہوئے اس کی تردید کرے ۔