چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی زیرصدارت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کا عام اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کا عام اجلاس چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی صدارت میں ہوا جس میں ایک سالہ کارکردگی پر بحث و مباحثہ ہونے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ اجلاس میں کچھ انتہائی ضروری امور پیش کیے گئے عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور اس میں صفائی کا کام روٹین سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں جانوروں کی الائشیں خون اور فضلات کو صاف کیا جاتا ہے جس میں پرائیویٹ لیبر اور مشینری کو بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔جن پر اخراجات کافی آتے ہیں عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کی مد میں آنے والے اخراجات کی منظوری کے لیے قرارداد پیش کی گئی جس کو اکثریت رائے سے منظور کیا گیا اس کے علاوہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی مالی ادائیگی کی منظوری کے لیے قرارداد پیش کی گئی اس کے ساتھ ساتھ حکومتی احکامات کے تحت ٹیکس کو ریوائز کیا گیا ہے نئے ریوائز شدہ ٹیکس کی منظوری کی قرارداد پیش کی گئی جس کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا

اراکین کونسل کے لیے شناختی کارڈ بنانے کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں اراکین کونسل نے اپنی یونین کونسل کے مسائل سے آگاہ کیا اور جو ٹاؤن کی جانب سےاقدامات کیے جا رہے ہیں اس حوالے سے بھی بریفنگ دی اعلی افسران نے بھی اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے کونسل کو آگاہ کیا

اس موقع پر کنوینر و چیئرمین حاجی نواز بروہی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ جیسا ٹیم ورک ہمارے ٹاؤن میں ہے ایسا شہر کراچی میں دیکھنے میں نہیں آتا ہم نے مشکل حالات میں وہ وہ کام کیے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ہاں اس میں میئر کراچی مرتضی وہاب اور حکومت سندھ نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا جس کے لیے پوری کونسل کی طرف سے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں عید الاضحی اور رین ایمرجنسی کے موقع پر  عملہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے  اور جو نئے طریقہ کار زیر استعمال ہیں ان میں مزید جدت لائے مجھے امید ہے ہمارے اس طرز عمل سے عوام کو بڑا ریلیف حاصل ہوگا نئے بجٹ کی آمد ہے انشاءاللہ عید الاضحی کے بعد اس کو پیش کریں گے ایسا مثالی بجٹ بنا رہے ہیں  جیسا یہاں کی عوام ہم سے امید کرتی ہے جو بنیادی سہولیات کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا آئیں ہم سب مل کر اپنے تجربات سے عوام کی خدمت میں مزید تیزی سے جاری رکھیں اور اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں آخر میں پاکستان کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر ٹاؤن ممبرعلی اکبر کاچیلو،حافظ عمران ،انور بروھی ،کوثر اقبال ،شازیہ بلوچ ،فرح ناز اپو زیشن لیڈر حبیب اللہ سواتی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مشتاق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں