مئیرکراچی کا ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ درگاہ منگھو پیر کا دورہ

کراچی: مئیرکراچی مرتضی وہاب صدیقی نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ درگاہ منگھو پیر کا دورہ کیا انہوں نے عرس کے حوالے سے ہونے والے انتظامات کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم جیالوں کو اچھی طرح پتہ ہے کہ کام کس طرح کرنا ہے اور کام کیسے ہوگا کل صوبائی وزیر نے یہاں کا دورہ کیا انہوں نے اس حوالے سے مختلف امور پر مجھ سے تبادلہ خیال کیا اور میں نے آج ہی یہاں آنے کا فیصلہ کیا اس درگاہ سے عوام کو خاص عقیدرت ہے اور ہم ان کی خدمت پر مامور ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے میں آنے میں تھوڑی سی بھی تاخیر کرتا میں نے فوری طور پر یہاں آنے کا فیصلہ کیا اور اپنے مقامی ٹاؤن چیئرمین  کو فوری طور پر آگاہ کیا انہوں نے بھی میری آواز پر لبیک کیا

درگاہ منگھوپیر اور منگھوپیر کی مرکزی روڈ پر کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر کرایا جائے گا جس کے شاہد ہمارے ووٹر یعنی عوام ہوں گے حاجی نواز بروہی  جس طرح اپنے علاقے میں کام کرا رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے میرا تعاون ان کے ساتھ ہمیشہ سے ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا کیونکہ ان کے والد اور میری والدہ نے جس طرح عوامی مسائل کو اجاگر کیا یہ سلسلہ ہم تک منتقل ہوا ہے اور ہم دونوں مل کر تعاون کی نئی مثال قائم کریں گے اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز بروہی کا کہنا تھا کہ مرتضی وہاب کے جیسا شخص اگر کراچی کو پہلے مل جاتا تو کراچی کی موجودہ صورتحال بہت منفرد ہوتی یہاں وہ مسائل نہیں ہوتے جو ابھی تک موجود ہیں میری کوشش ہے ان کا بازو بن کے چلوں میں ان کا شکر گزار ہوں انہوں نے میری حدود کے مسائل کا موقع پہ آ کر جائزہ لیا انشاءاللہ ہم سب مل کے کراچی کو روشنیوں  کا شہر دوبارہ بنائیں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں