مدینہ منورہ میں گھومتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل مل گیا

مدینہ منورہ میں اپنی سادگی اور حلیے کے باعث مسجد نبوی ﷺ میں گھومتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والہ بزرگ پاکستانی مل گیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیر نے بھی اس بزرگ کو تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے لکھا کہ ان کے بارے میں میری رہنمائی کون کرے گا؟

بعدازاں عرب میڈیا نے اس بزرگ کا پتا لگا لیا اور ان سے ملنے بھی پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بزرگ شخص کا نام عبدالقادر بخش ہے اور وہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ کا کہنا ہے کہ عمرہ کرنے کے بعد ان کی تمام پریشانیاں دور ہو گئی ہیں۔

انہوں نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ان کے 5 بچے ہیں، ہم غریب ہیں اور مزدوری کرتے ہیں، انڈے اور لکڑیاں بیچتے ہیں، ہمارے پاس گھر بھی نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عبدالقادر بخش کے پاس فون بھی نہیں ہے اور انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں وائرل ہونے والی ویڈیو بھی اسی وقت دیکھی۔

عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بخش بتایا کہ میں 15 سال سے مدینہ جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے، پھر میں نے اللّٰہ سے دعا کی کہ مجھ سے راضی ہو اور مجھے اپنے گھر بلا لے۔ عمرہ کرنے کے بعد ان کی تمام پریشانیاں دور ہو گئی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں