سعید غنی نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سے صفائی متعلق نیا پلان طلب کرلیا

کراچی: وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے لئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی تیاریوں کو ازسر نو دیکھے اور 24 گھنٹوں میں نیا پلان پیش کرے۔ تمام ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں کی مدد سے عیدالاضحٰی اور مون سون بارشوں سے نبرد آزما ہونے کے پلان مرتب کئے جائیں وہ تمام اضلاع جہاں ابھی تک سولڈ ویسٹ نے کام کا آغاز نہیں کیا ہے، وہاں متعلقہ کمیشنرز و ڈپٹی کمیشنرز  ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں سے مل کر پلانز کو حتمی شکل دیں۔ عیدالاضحٰی کے تین روز کے اندر آلائشوں کے ساتھ ساتھ روزانہ کے کچرے کو اٹھانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں عیدالاضحٰی اور مون سون بارشوں کے حوالے سے منعودہ اعلٰی سطحی اجلاس کی۔صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ،  ایم ڈی سولڈ ویسٹ امتیاز شاہ، ایڈیشنل کمیشنر کراچی، میونسپل کمیشنر کے ایم سی، تمام ٹائونز کے چیئرمینز و میونسپل کمیشنرز،  ایم ڈی واٹربورڈ،  سندھ سولڈ ویسٹ کے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز، ویڈیو کالز پر صوبے بھر کے مئیرز، ڈپٹی مئیرز، کمیشنرز، ڈپٹی کمیشنرز، تمام اضلاع کے سندھ سولڈ ویسٹ کے اعلٰی افسران بھی شریک تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے کراچی کے لئے بنائے گئے پلانز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دوران جو پلان مرتب کیا جائے اس کو زمینی حقائق کو دیکھ کر کیا جائیں،جس طرح مشینری مختلف اضلاع میں رکھی گئی ہیں وہ کسی صورت زمینی حقائق پر نہیں نظر آتی، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ کو ہدایات دی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر مکمل پلان مرتب کرکے لایا جائے اور اس میں ایڈمنسٹریشن اور منتخب ٹاﺅن چیئرمینز کو بھی شامل کیا جائے اور ان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے کمیشنرز و ڈپٹی کمیشنرز اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری افسران اور خصوصی طور پر منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریی او4 عیدالاضحٰی اور ممکنہ مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاریوں کو تمام منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ ملا کر پلانز کو حتمی شکل دیں۔ جہاں جہاں سندھ سولڈ ویسٹ نہیں ہے ان علاقوں میں ڈپٹی کمیشنرز وہاں یونین کونسلز کی سطح پر اجلاس طلب کرکے عیدالاضحٰی اور بارشوں کے پلانز کو حتمی شکل دیں۔،ہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ عیدالاضحٰی کے دوران تمام میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور مون سون کی بارشوں کے درمیان بھی تمام اسٹاف سڑکوں پر موجود رہیں گے۔ سعید غنی نے سندھ بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہدایات دی کہ وہ عیدالاضحٰی کے حوالے سے ڈمپنگ پوائنٹس،  آلائشوں کی نقل و حمل، اسپرے مہم سمیت دیگر پر مکمل نظر رکھیں۔

صوبائی وزیر نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو لازمی قرار دے کہ عیدالاضحٰی کے آپریشن کے دوران روزانہ کی سطح پر کچرے کو اٹھانے کے کام کو کسی صورت کم نہ کیا جائے۔ ٹاﺅن چیئرمنز کے مطالبہ پر انہوں نے ایم ڈی کو ہدایات دی کہ عیدالاضحٰی پر آلائشوں کے اٹھانے پر مامور گاڑیوں کو یوسی کی سطح پر تعیناتی کرے اور اس بات کو واضح کیا جائے کہ گاڑیوں پر واضح طور پر مذکورہ یوسی کا نمبر نمایاں ہوں

سعید غنی نے ہدایات جاری کی کہ ایئرپورٹ کے اطراف گاربیج پوائنٹس کسی صورت نہ بنایا جایے جبکہ اسپتال کے اطراف بھی کوشش کی جائے کہ وہاں بھی اس طرح کے کلیکشن پوائنٹس نہ بنائیں جائے۔ سعید غنی نے تمام ٹاﺅن چیئرمینز کو بھی ہدایات دی کہ وہ کوشش کریں کہ تمام یوسیز کے چیئرمین کے ساتھ مل کر قربانیوں کی جگہ کو مختص کرنے کے لئے اقدامات کریں اور اس میں تمام مکتب فکر کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ تمام کلیکشن پوائنٹس کا ایک وقت مقرر کریں کہ وہ شام کے اوقات سے قبل خالی کرکے وہاں پر صفائی کے انتظامات لازمی کیا جائے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو تکلیف سے بچایا جاسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں