ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر نے علاقے میں قلت آب سے میئر کو آگاہ کردیا

کراچی: ٹاؤن میںونسپل کارپوریشن منگھو پیر چیرمین حاجی نواز علی بروہی نےآج میئر کراچی سے ملاقات میں کہا کہ پانی زندگی کی بہت اہم ضرورت ہے اس جدید دورمیں بھی ہمارے علاقے کی عوام اپنے استعمال کےلیے دور دراز  سے پانی بھر کر لاتے ہیں  مگر ہماری ہر ممکن کوشش ہے کے  ان کے تمام مسائل  جلداز جلد حل کریں  اسی وجہ سے ان تمام گوٹھوں میں واٹر اسکیم اور ٹینکر کے زریعے پانی پہنچانے کو یقینی بنایا ساتھ ہی عید الاضحٰی کے حوالے سے پیش آنے والے صفائی ستھرائی اور الائشیں اٹھانے کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا

سندھ گورنمنٹ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے تمام مسائل گوش گزار کیے اس موقح پر مذید کہا  ہمارے زیادہ تر علاقے دیہات پر مشتمل ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے مسائل بھی دوسرے ٹاوٴن سے مختلف ہیں مگر ہماری پارٹی پیپلز پارٹی غریب پرور پارٹی ہے اور ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ  دیاہے اور آج ہم شکریہ ادا کرتے ہیں وزیرِ اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کا جنہوں نے حب کنال سے ایک اور لائن کی منظوری دے کر شہر کراچی کو ایک تحفہ دیا ہے جس سے عوام کوبڑی سہولت ملیگی اور غریب عوام جو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں ان کو بھی اس مافیا سے نجات حاصل ہوگی

ان خیالات کااظہار انہوں نے میئر کراچی سے ملاقات میں کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین رانا عارف یوسی چیرمین جمن دروان و دیگر بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں