
راولپنڈی: اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج کے لیے تمام سیاسی شخصیات اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، ریٹائرڈ فوجی افسران کی تنظیموں کو سیاست کا لبادہ نہیں اوڑھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سابق فوجی ہونے یہ مطلب ہر گز نہیں کہ کوئی قانون سے بالاتر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کسی خاص جماعت، سوچ یا نظریے کی حامی نہیں، اعلیٰ عسکری حکام کی چیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جاسکتیں، جس ملک میں بھی فوج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا وہاں انتشار پھیلا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ آرمی چیف واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کے عوام ہی اصل طاقت ہیں اور پاک فوج ایک قومی فوج ہے، پاک فوج میں تمام مذاہب، مسالک، علاقوں اور نسلوں کی نمائندگی ہے، پاک فوج اور حکومت کے درمیان آئینی تعلق ہے، کسی بھی ملک میں فوج کی جانب سے کسی ایک سیاسی یا مذہبی گروہ کے خلاف کارروائی کا نتیجہ انتشار ہی نکلتا ہے۔