
اسلام آباد:عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں
ان کا کہنا تھا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، میری درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے
