ٹاؤن چیئرمین گڈاپ نے عیدالاضحی کے دنوں آلائشیں اٹھانے کے سخت احکامات جاری کردیے

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے عیدالاضحی کے سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن آفس میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دی گئی میٹنگ میں کنٹی جنسی پلان جس میں کلیکشن پوائنٹس،ڈمپنگ پوانٹس ہر یوسی میں آلائشوں کو سوزوکیوں کے زریعے سے اُٹھانا،اورتمام یوسیز میں شکایتی مراکز قائم کیئے جائیں گے اور اس کے علاؤہ صفائی ستھرائی چونے کا چھڑکاؤ جراثیم کش ادویات کا اسپرے وغیرہ شامل ہیں،عید سے پہلے تمام مشینوں کی مینٹنس یقینی بنائی جائے تاکہ عیدالاضحی کے دونوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے،تمام ملازمین کو ڈیو ٹی کے لئے پابند کیا جائے اس میں کوئی کو تائی برداشت نہیں کی جائے گئی

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام ہر سال مختلف تہواروں کو بڑی خوشی سے مناتی ہے عیدالاضحی ان تہواروں میں ایک ہے،ہمیں بھی اس عید پر اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا تاکہ یہ عید ہمارے ملک کی سب سے شاندار صاف ستھری اور خوشیوں سے بھر پور عید ہو، عیدالاضحی پر ہمیں غریبوں،محتاجوں اور ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے،وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو نے کہا کہ عید الاضحی کے انتظامات میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائے گئی تما م یوسیز کے ممبران مجھ سمت شکایتی مراکز پر موجود ہونگے

اس موقع پر ٹاؤن میو نسپل کمشنر احمد یار، پارلیما نی لیڈر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر مر تضی یار محمد بلوچ، کونسل ممبر عیسیٰ بلوچ، کونسل ممبرثمینہ زرداری، ممبر مہر النساء بلوچ، افسر مالیات افتخار احمددایو، انچارج انیٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، سپر ٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری، چیئر مین پی ایس لال جان بنی اور علاقائی معز زین شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں