کراچی: این سی ایچ ڈی اور بی ای سی ایس اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردی جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا
کراچی پریس کلب کے سامنے اساتذہ نے 14ویں اسکیل، رٹائرمنٹ کی عمر میں 5 سال کا اضافہ، تنخواہ آئی ڈیز کے ذریعے اور نئی مال سال کی بجٹ میں سیلری میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا
اساتذہ نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکتے ہوئے لاٹھی چارج کی اور گرفتاریاں بھی شروع کردیں جبکہ لیڈیز پولیس نے خواتین کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
اساتذہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں، حکومت وقت سنجیدگی سے غور کرے اور ہمیں انصاف فراہم کرے۔
