
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے جج شاہ رخ ارجمند کی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے درخواست منظور کرلی۔
عدالت نےکیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکاکی عدالت کو ٹرانسفرکردیا۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد جج نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔
