
اسلام آباد: پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیگ کا کہنا ہے کہ بشکیک کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور پاکستانی طلبہ واپس کرغزستان جا سکتے ہیں۔
کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات معمول پر آچکے ہیں، پاکستانی طلبہ کرغزستان جا سکتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ تشدد واقعے میں ملوث افراد میں کوئی شدید زخمی نہیں ہے لہذا ذرائع ابلاغ کے نمائندے غیر معتبر اور غیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں،صدرکرغزستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری طور پر واقعے پر بریفنگ بھی لی اور ساتھ ہی صدر نے ایسے لوگوں کو فوراً سزا دینے کا بھی کہا۔
اولان بیگ نے کہا کہ کرغز حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کرکے اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا بھی کہا ہے جبکہ کرغز وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی ہے،بشکیک کی صورتحال اب مکمل کنٹرول میں ہے، پاکستانی طلبہ کو واپس جانے کی اجازت ہے۔
