رمضان المبارک کے مقدس آیام مستحق افراد کی خدمت کرنے کا درس دیتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس آیام ہمیں دکھی انسانیت، غریب اورمستحق افراد کی خدمت کرنے کا درس دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے لگائے گئے عید شاپنگ فیسٹیول کا دورہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے کہاکہ کم قیمتوں پر عید شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد لائق تحسین اقدام ہے انہوں نے  صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مزمل ملک سے ملاقات کی عید شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد کوسراہااور بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیااس موقع پر  صراط مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مزمل ملک نے ایڈمنسٹریٹرسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہر سال دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے عید شاپنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مستحقین لوگ دس روپے میں عید شاپنگ کرتے ہیں عید شاپنگ فیسٹیول میں کپڑے جوتے سینڈل جولیرز چوڑیاں مہندی گھڑیاں اور دیگر سامان  کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں میں عیدی بھی تقسیم کی جائے گی جبکہ عید شاپنگ فیسٹیول میں بچوں اور بچیوں کیلئے عید کی شاپنگ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ ان کی خوشیاں دوبالا ہو سکے .

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں