
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس جیل ریفارمز کے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کرلیا اور فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی اور بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کا حکم بھی دیدیا
اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں کی سائیبر سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانیکی کی ہدایت بھی کی۔
