
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ھدایت پر ہیٹ اسٹروک کے سلسلے میں سبیل کے کیمپس لگائے گئے ہیں یہ کیمپ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز جس میں مین سپر ہائی وئے،گڈاپ سٹی،کاٹھوڑمین بازار،میمن گوٹھ مین بازار،کوہی گوٹھ،گھگھرمین اسٹاپ،گلشن حدید،پپری مین روڈ شامل ہیں، چیئرمین طارق عزیز بلوچ، ٹاؤن میو نسپل کمشنر احمد یار اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،پارلیمانی لیڈر اور کونسل ممبر میر عباس ٹالپور کے ساتھ مختلف کیمپوں کا وزٹ کیا
چیئر مین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ اس وقت پاکستان بھر میں گرمیوں کا موسم ہے گرم دنوں میں ہواؤں کے بند ہونے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں عام طور پر انسان کو سخت گرمیوں کے موسم میں گرم ہواؤں کے چلنے اور سورج کی تپش کی وجہ سے انسان کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے وہ شخص ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوتا ہے اس حالت میں قریبی ہیٹ اسٹروک کے کیمپ میں جاکر ٹھنڈا پانی یا شربت پینا چاہیے اور ہیلتھ سینٹر سے ہنگامی فرسٹ ایڈ لینی چاہیے،
ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ گورنمنٹ کے آرڈر کے مطابق ہم نے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کے کیمپس لگوا دہیے ہیں،اور گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین اس گر می اور ہیٹ اسٹروک میں اپنی ڈیو ٹی کا انجام دے رہے ہیں، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے بزرگ لوگ کو اگر ضروی کام ہے تو باہر نکلے رونہ گھر میں رہے اور گرمی میں پانی کا استعمال وقفے وقفے سے کرتے رہیں اس ہیٹ اسٹروک کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے لیے تمام یوسیز میں ہیٹ اسٹروک کے کیمپس لگائے گئے ہیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ اس سے مستفید ہوں۔
