ڈفینس کراچی سے لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ خودکشی قرار

کراچی:گزشتہ روز ڈیفنس میں خیابان بخاری میں گھر سے 16 سال کی لڑکی فاریہ کی لاش ملنے کے معاملہ اہم پیشرفت سامنے آگئی،پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیدیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے فاریہ کا قتل نہیں ہوا بلکہ امکان ہے کہ انہوں نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی ہے۔
ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق لڑکی فاریہ کی خود کشی کے وقت مالک مکان باہر اور فاریہ گھر میں اکیلی تھی۔
اسد رضا کے مطابق فاریہ کرن نام کے لڑکے سے دوستی تھی۔ کرن فاریہ کو بلیک میل کرتا تھا، جس پر ان کا جھگڑا ہوا تھا۔
ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق فاریہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ملزم کرن کی تلاش جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں