حیدر آباد:مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم،5 افراد جاں بحق

حیدرآباد: حیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حیدر آباد کے علاقے مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی

پولیس حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں