
صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا
پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا اور جھڑپوں میں زخمی تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں شرکاء نے حکومت اور وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے
اجلاس میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آزادکشمیر کی حکومت کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں،سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے۔
https:/latest-news/11348/
