سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے ارکان متفق نہیں: منیر اکرم

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

سفیر منیر اکرم کا کہنا تھا کہ  غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے،سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے مستقل ارکان متفق نہیں، اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔

پاکستانی سفیرمنیر اکرم کا کہنا تھا کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں  سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کہا جائے گا، اجلاس میں فلسطین کی مستقل رکنیت کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں