عوام کا ہر مسئلہ ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں: حاجی نواز علی بروہی

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی  نے کہا ہے کہ ہماری حدود بہت وسیع ہے جس میں کام کے لیے وسائل وافر مقدار میں مہیا ہونے سے صورتحال میں بہتری آئے گی آئندہ آنے والے بجٹ میں حکومت سندھ سے استدعا کر رہے ہیں  کہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے فنڈز میں اضافہ کیا جائے کیونکہ مہنگائی جس لحاظ سے بڑھ رہی ہے اس میں جہاں عام آدمی کی صورتحال تشویشناک ہے وہیں ترقیاتی اسکیمیں بھی متاثر ہو رہی ہیں

علاقائی دورے کے دوران نکاسی آب کی لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے ٹاؤن چیرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ ہماری حکومت سندھ سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے فنڈز میں فوری اضافہ کریں تاکہ عوامی امنگوں کے مطابق ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے مجھے امید ہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت اس اہم مسئلے پہ فوری توجہ دے گی ایک بلدیاتی ادارہ ہونے کے سبب ہم اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہیں گزشتہ دنوں سوئی گیس کی جانب سے غیر قانونی روڈ کٹنگ کو بند کروایا اس کے ساتھ ڈسپنسری میں سالوں سے قائم قبضے کو بھی ختم کروایا اگر بجٹ میں اضافہ ہو جائے گا تو ہم ترقیاتی اسکیمیں بھی بھرپور طریقے سے عوام کو دیں گے جس سے ان کے مسائل کافی حد تک کم ہوں گے

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ اپنی حدود میں بسنے والوں کو ہم ہر طرح سے ریلیف فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے دائرہ اختیار میں وہ تو انہی کے لیے وقف ہے مگر اس کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی جو ان کی شکایات ہیں ان کو روابط کے ذریعے حل کروا رہے ہیں چھوٹی سی عمر سے اپنے والد صاحب کے ساتھ میں نے ان کو عوام کے کام کرتے ہوئے دیکھا ہے اب میں خود اہم عہدے پر فائز ہوں چاہتا ہوں کہ عوام کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل کراسکوں اس لیے عوام کے ہر مسئلے کو میں ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرتا ہوں اس میں میں کس حد تک کامیاب ہوا عوام اس کا فیصلہ خود کریں گے

ٹاؤن چیرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ متعلقہ علاقے  کا  سیوریج کا مسئلہ بہت دیرینہ تھا آج اس کو حل ہوتا ہوا دیکھ کر سکون قلب محسوس کر رہا ہوں کوشش ہے کہ اپنے ٹرن اوور میں عوام کو وہ سہولیات فراہم کروں جو پہلے کبھی ان کو فراہم نہیں کی گئی اس میں اپنی  تمام تر توانائیاں لگا رہا ہوں علاقے کو مثالی بنانے کے لیے میدان عمل میں رہ کر اپنا کام کر رہا ہوں

اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا رکن کونسل علی اکبر کاچھیلو کوثر اقبال یوسی چیرمین سلیم بروہی    ایکسین سمیح بروہی AEE آفاق عالم سب انجینیئر جنید صدیقی  و دیگر بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں