
اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کیلئے وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔
وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا
وفاقی کابینہ نو مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔
