
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ اپنے حدود کی ایک انچ زمین بھی کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے نہ ہی کسی ٹاؤن کو ہماری املاک مال غنیمت سمجھنے دیں گے افسوس ہوتا ہے کہ سرکاری املاک کو اپنی وراثت کا حصہ سمجھتے ہیں جو صحت مراکز اور کمیونٹی سینٹر عوام کو سہولیات فراہم کرتے تھے ان کو ویران کر دیا گیا تاکہ وہاں قبضہ باآسانی کیا جا سکے مگر ایسا کرنے والوں کا برا وقت شروع ہو گیا ہے کیونکہ ہم نے تہیہ کر لیا ہے کہ جو جو ہماری حدود میں املاک آئی ہیں اگر وہ ناکارہ ہو چکی ہیں تو ان کو دوبارہ کارآمد بنایا جائےگا، اس میں مشکل تو ضرور پیش آئے گی لیکن مجھے امید ہے کہ ہم ایسا ضرور کر لیں گے کیونکہ ہماری نیت صاف ہے تو منزل بھی ضرور آسان ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسف گوٹھ میں تباہ حال ڈسپنسری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق و وائس چیئرمین عارف رانا اور ان کی ٹیم کے اراکان بھی موجود تھے
حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے قبضہ تھا اور اس کا سرکاری ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا ہے اس کے باوجود چیئرمین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں جا کے مافیا کا قبضہ ختم کرایا اور اس کو سرکاری تحویل میں لے لیا
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈسپنسری میرے والد صاحب کی کاوشوں سے 1994 میں وجود آئی جس نے 2015 تک عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کیں جس کے بعد ڈی ایم سی اور ڈسٹرکٹ کونسل نے اس پر توجہ نہ دی جس کے سبب یہ کھنڈر میں تبدیل ہو گئی اور اب اس پہ قبضہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا جو میں نے ناکام بنا دیا میری حکومت سندھ اور میئر کراچی سے خصوصی درخواست ہے وہ اس اہم ڈسپنسری کو دوبارہ سے آباد کرنے میں ہماری مدد کریں تاکہ یہاں کی عوام کو پھر سے صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ہمارا خواب چمکتا دمکتا منگھو پیر ہے جس کے لیے شب و روز سرگرم عمل ہے۔
