
کراچی: چیئرمین گڈاپ ٹائون طارق عزیز بلوچ, چیئرمین ملیر ٹائون جان محمد بلوچ، چیئرمین ابراہیم حیدری ٹائون نظیر احمد بھٹو نے ڈی سی ملیر کمپلیکس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر مویشی منڈیا لگانے کے متعلق ڈی سی ملیر عرفان سلام میروانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں کمشنر کراچی کی طرف سے کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو مویشی منڈیوں کے متعلق لکھے گئے خط کے متعلق تفصیل سے گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں تینوں ٹائونز کے میونسپل کمشنر ملیر آغا سمیر درانی، میونسپل کمشنر گڈاپ ٹائون احمد یار کارڑو، میونسپل کمشنر ابراہیم حیدری ٹائون تنویر آرائیں، لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ارشاد احمد شر اور اسٹاف افسر ڈی سی ملیر محمد رضوان عباسی بھی شریک تھے۔
