
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے گندم درآمد سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارشات مرتب کرنے اور سیکرٹری کابینہ کو پیر تک حتمی رپورٹ کی ہدایت کر دی۔
