
کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے محکمہ ایجوکیشن کے ریٹائرڈ ملازمین میں لیو انکیشمنٹ چیک تقسیم کردیے
چیک تقسیم کے موقع پر رضوان عبد السمیع کا کہنا تھا کہ وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ہم نے عزم کیا تھا کہ ماضی کی تمام تر روایات کو بدلتے ہوئے نظام کو بہتر کریں گے اور آج ہم مسلسل بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں ماضی میں ملازمین کو اپنے حق کے پیسوں کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اب ہماری شب و روز کی محنت کے سبب ملازمین کے پیسے بروقت انکو مل رہے ہیں۔
رضوان عبدالسمیع کا مزید کہنا تھا کہ جناح ٹاؤن کو باقی تمام ٹاؤن کیلئے ماڈل بنانا چاہتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب مل کر کوشش کریں گے اور ملازمین کے مسائل بروقت حل کئے جائیں گے تو وہ اپنی ذمہ داریوں کو بروقت مکمل کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین ایڈورٹائزمنٹ اوسامہ صابراور یوسی چیئرمین راؤ عاطف بھی موجود تھے۔
