
کراچی: گزشتہ روز گڈاپ ٹاؤن کے ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر میندھرو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 بی کریمی چورنگی کے قریب حملے میں شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد رضوان صابر کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عباسی شہید ہسپتال سے علاج کے بعد رضوان صابر کو گھر منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے بیٹے ہسپتال میں زیر علاج ہیں
رضوان صابر نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں شدید زخم آئے اور سات ٹانکے لگے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹے پر بھی حملہ کیا گیا،واقعے کا مقدمہ درج کروا مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
دوسری جانب سیاسی سماجی اور شوبز شخصیات نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔
