
لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم مزدور منایا گیا۔
ملک بھر میں آج عام تعطیل جبکہ مزدور یونینز کے جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا
لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدلا
یوم مزدور امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہیں پولیس ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔
شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔
پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا.
