اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس(اے ایس پی) شہربانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئی
شہربانو نقوی کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے جو رائل سوئس ہوٹلز لاہور کے ڈائریکٹر ہیں۔
شہربانو کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو ہوئی، تقریبات میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریبات سے قبل جوڑے کی قوالی نائٹ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جن میں گلوکار ذیشان علی نے اپنے سر بکھیرے۔پاکستانی اداکارہ در فشاں بھی اس تقریب کا حصہ بنیں
یاد رہے کہ رواں برس 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا تھا۔
https://www.instagram.com/p/C6UXau9IOA2/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again