کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دیدی

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی

درخواست میں کے الیکٹرک نے نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 18.86 روپے کا اضافہ مانگ لیا ہے۔

جولائی 2023 تا مارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ  اور  2 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا بھی کہا گیا

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں