
وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین نے کہا ہے کہ کچھ عناصر وفاقی حکومت کو تجویز دے رہے ہیں کہ سولر پینل پر بھی ٹیکس نافذ کیا جائے،ملک میں بجلی نہ صرف بہت مہنگی ہے بلکہ بہت سارے علاقوں تک اس کی رسائی نہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام پہلے سے ہی مہنگائی کے بوجھ بالخصوص بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہیں،ملک بھر خصوصی طور پر سندھ میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیاہے۔ان حالات میں عوام اگر سولر پینل لگا کر اپنے گھروں کو روشن کررہے ہیں تو اُن کی مدد کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سولر پینل پر بھی ٹیکس لگائی گئی تو غریب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے
سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے سولر پینل پر ٹیکس نہ لگانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینل کی خریداری میں عوام کو چھوٹے بڑے پیکیجز دیئے جائیں۔
وزیرتوانائی سید ناصر حسین شاہ نے کاہ کہ حکومت سندھ سولر پارک قائم کرکے صوبے میں سستی بجلی پیدا کرکے بجلی بحران پر قابو پانا چاہتی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ شدید گرمیوں میں وفاقی حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے۔
